Information technology, beauty tips, funny clips, videos, Urdu tutorial, Urdu books, Pc games, Pc software, and Much more,, .

thumbnail

25 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ اور نتیجہ فراہم کرنے والی کٹ تیار

جاپان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی صرف 25 منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے اور اس کا نتیجہ فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کٹ تیار کرلی

اس ٹیکنالوجی کو فوری طور پر پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل نے جاپانی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ ابتدائی طور پر پاکستان منتقل کی جائیں گی

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے لیے 24 /72

 گھنٹے تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اب 25 منٹ میں کورونا وائرس کا نتیجہ حاصل کیا جاسکے گا جب کہ اس کا ٹیسٹ کرنا بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے

رانا عابد حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان میں متعارف کرائیں گے تاکہ غریب اور نادار افراد کے لیے اس ٹیسٹنگ کٹ کو استعمال کیا جائے

رانا عابد حسین نے کہا کہ ابتدائی طور پر 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ پاکستان منتقل کی جائیں گی جب کہ وہ جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد سے مل کر بھی نئی جاپانی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں گے

رانا عابد حسین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی جاپانی اور یورپی اسٹینڈرڈ کے معیار پر پوری اترتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی کٹ پرانے اور نئے کورونا وائرس دونوں کو شناخت کرکے بہترین نتائج فراہم کرتی ہے جس کے نتائج


98 فیصد تک درست ثابت ہوتے ہیں


Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

Powered by Blogger.

urdu.poetry.sad shayari.

urdu.poetry.sad shayari.